چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس: چین کی ترقی اور عالمی اہمیت کے عنوان سے بین الاقوامی تھنک ٹینک کا مذاکرہ سولہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورمحکمہ اطلاعات کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے اس میں شرکت کی اور اس سےاہم خطاب کیا۔
ہوانگ کھون میںگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ایک سنگ میل ہے۔اس کانگریس میں سب سے اہم خدمت نئے عہد میں شی جن پھنگ کی چین کی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ نظریات کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائ اصولوں میں شامل کرنا ہے۔ ہوانگ کھون مینگ نے نشاندہی کی کہ چین کی خصوصیت کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوا ہے جو نہ صرف چین کی ترقی کے لیے بنیادی اور جامع اہمیت رکھتا ہے بلکہ اسکے دنیا پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے۔
ہوانگ کھون مینگ نے کہا کہ نئے عہد میں چین کی ترقی دنیا کے لیے مزید مواقع لائے گی اور چین مزید خوبصورت دنیا کی تشکیل کے لیے مختلف ملکوں کے ساتھ مل کر کوشش کرے گا۔
چین کے متعلقہ اداروں کے انچارج،نامور اسکالرز،اکتیس ملکوں یا علاقوں سے آنے والے تھنک ٹینکس کے ماہرین اور سابق سیاسی رہنماؤں سمیت دو سو چالیس سے زیادہ افراد نے اس مذاکرے میں شرکت کی۔