بین الاقوامی ڈیٹا کارپوریشن یعنی آئی ڈی سی کی جانب سے گزشتہ روز کی جاری کردہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل کاروباری ادارے شیاؤ می کی جانب سے رواں سال تیسری سہ ماہی میں بھارت میں موبائل فون کی فروخت کا حجم بانوے لاکھ بنا ہے۔اور مارکیٹ میں اس کا تناسب تیئیس اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔جو بھارت میں موبائل فون کا سب سے بڑا برانڈ بن گیا ہے۔
بنگلور میں شیاؤ می کمپنی کے مینیجر شیے زے یانگ نے کہا کہ می ہوم شیاؤ می کمپنی کے تحت بھارتی مارکیٹ کو توسیع دینے کے لئے نیا اقدام ہے،جس سے بڑے پیمانے پر صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔شیاوؑ می کمپنی کی جانب سے منصوبے کے مطابق آئندہ دو سال میں بھارت میں ایک سو می ہوم کھولے جائیں گے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ بھارتی صارفین کو می مصنوعات تک رسائی کے مواقع مل سکیں ۔
اطلاع کے مطابق شیاؤ می کمپنی دو ہزار چودہ میں بھارتی مارکیٹ میں داخل ہوئی تھی ۔ دو ہزار سولہ تک اس کی کاروباری رقم ایک ارب امریکی ڈالرز تک جاپہنچی ہے۔
آئی ڈی سی کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوا کہ رواں سال تیسری سہ ماہی میں پوری دنیا کی مارکیٹ میں می فون کا تناسب گزشتہ سال کی اسی مدت کے تین اعشاریہ سات فیصد سے سات اعشاریہ چار فیصد تک بڑھ گیا ہے۔