شی جن پھنگ اور ویت نام کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کی دوبارہ ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناگیون پھو تھرونگ کے درمیان تیرہ تاریخ کو دوبارہ ملاقات ہوئی۔ فریقین نے دونوں پارٹیوں اور ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ان کا موجودہ دورہ ویت نام بہت کامیاب رہا ہے ۔چین اور ویت نام کی دونوں پارٹیوں اور ملکوں کے تعلقات بہت مضبوط اور اٹوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین اور ویت نام کے تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے۔
ناگیون پھو تھرونگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پھنگ نے اپنے بیرون ممالک کے پہلے دورے کے لیے ویت نام کا انتخاب کیا جو بڑی اہمیت کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویت نام کے عوام شی جن پھنگ کو دل کی گہرائیوں کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here