چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  اورچین کے صدر شی جن پھنگ کی ہنوئی میں ” ویت نام۔ چین دوستی محل” کی افتتاحی تقریب میں شرکت

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو ویت نام کے دارلحکومت ہنوئی میں ” ویت نام۔ چین دوستی محل ” اور ہنوئی ثقافتی مرکز  کی  افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ویت نام کی کانگریس کی چیر پرسن ناگیون تی کیم ناگین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر جناب شی نے” ویت نام۔چین دوستی محل ”  کا انتظام ناگیون تی کیم ناگین کے حوالے کیا اور دونوں رہنماؤں نے محل کے اندر قائم کیے جانے والے ہنوئی چین ثقافتی مرکز کا بھی افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے بعد جناب شی نے ثقافتی مرکز کا دورہ بھی کیا ۔
اطلاعات کے مطابق و یت نام۔ چین دوستی محل ویت نام کے دارلحکومت ہنوئی میں قائم کیا گیا ہے اور چین نے اس دوستی مرکز کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY