شی جن پھنگ کی ویت نام کے صدر سے بات چیت

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے تیرہ تاریخ کو ہنوئی میں ویت نام کے صدر ٹرن دائے کوانگ سے بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سوشلسٹ پڑوسی ممالک اور اہم شراکت دار کی حیثیت سے ایک ہی سیاسی نظام اور مشترکہ ترقیاتی ہدف نے چین اور ویت نام کی دونوں پارٹیوں ، دونوں ممالک اور عوام کے نصیب کو قریبی طور پر باہم منسلک کیا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت ویت نام کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ پہلو تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے لیے ٹھوس ثمرات لائے جا سکیں ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویت نام کی دونوں پارٹیوں اور اعلی قیادت کو تزویراتی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے باہمی تعلقات کو درست سمت پر آگے بڑھانا چاہیئے۔
ٹرن دائے کوانگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چین کی خصوصیت پر مبنی سوشلسٹ نظریات کو رہنمائ اصول قرار دینے اور شی جن پھنگ کے دوبارہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ویت نام اور چین کے ہمہ پہلو تزویراتی شراکت دار تعلقات کو مضبوط بنانا دونوں ملکوں اور عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور عالمی و علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ ویت نام چین کے ساتھ روایتی دوستی کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here