چینی وزیر اعظم فلپائن میں مشرقی ایشیا کے تعاون کے حوالے سے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور فلپائن کا باقاعدہ دورہ کریں گے

0

آسیان کے موجودہ چیرمین ملک فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتریٹ کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ بارہ تاریخ کو منیلا میں مشرقی اشیا کے تعاون کے حوالے سے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت اور فلپائن کے باقاعدہ دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔ ان سلسلہ وار اجلاسوں میں بیسویں چین آسیان سربراہی اجلاس، بیسویں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہی اجلاس اور بارہویں مشرقی ایشیائی سمٹ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY