اپیک کی غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شریک رہنما چینی معیشت کے لیے پرامید

0

اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس میں متعدد رہنماؤں نے چین کی ترقی کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے تحت بین الاقوامی معیشت کے بیورو کے سربراہ جانگ جون نے گیارہ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ اجلاس میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے جس میں ایشیا و بحرالکاہلی علاقے میں کھلے پن پر مبنی ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا گیا ہے، اور اپیک کے تعاون کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔

جانگ جون نے کہا کہ چین کی تخلیق پر مبنی ترقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے نئی قوت محرکہ لائے گی۔علاوہ ازیں چین کی جامع کھلے پن کی پالیسی سے ایشیا و بحرالکاہل کے لیے مزید وسیع منڈی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے پندرہ سال میں چین دو سو چالیس کھرب امریکی ڈالرز کی اشیاء درآمد کرے گا اور بیس کھرب امریکی ڈالرز کے براہ راست غیرملکی سرمائے کا استعمال کرے گا۔بیرون ممالک میں چین کی سرمایہ کاری کی کل مالیت بیس کھرب امریکی ڈالرز تک جا پہچنے گی۔

جانگ جون نے مزید کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر نئے عہد میں چین کی سفارت کاری کا سب سے اہم ہدف ہے۔چین پائیدار امن ، سلامتی،مشترکہ خوشحالی، شراکت داری اور کھلے پن پر مبنی صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے مختلف فریقین کے ساتھ مل کر کوشش کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY