چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کی ویت نام کے وزیراعظم گو ین شوان پھک سے ملاقات

0

چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو ڈانانگ میں ویت نام کے وزیراعظم گو ین شوان پھک سے ملاقات کی ۔ شی جن پھنگ نے سب سے پہلے حال ہی میں ویت نام کے وسطی اورجنوبی علاقے میں سیلاب اور طوفان سے جانی اور مالی نقصانات پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ ویت نام کی کمیو نسٹ پارٹی کی قیادت میں متاثرین ضرور آفات کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ چین بھی ویت نام میں ریلیف کارروائیوں کی مزید حمایت کرے گا۔
اس کے بعد شی جن پھنگ نے کہا کہ حال ہی میں چین اور ویت نام کے تعلقات سازگار طور پر ترقی کر رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے اعلی سطح کے باہمی دورے زیادہ سے زیادہ ہو رہے ہیں ۔ ٹھوس تعاون اور عوامی تبادلے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ چین نے ویت نام کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دی ہے ۔ ان کو امید ہے کہ وہ موجودہ دورے کے ذریعے ویت نام کے سربراہوں کے ساتھ دونوں پارٹیوں کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے حامل معملات پر تبادلہ خیال کر سکیں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے مزید کوشش کریں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس وقت چین اور ویت نام اصلاحات اور ترقی کے کلیدی مرحلے میں ہیں ۔ اس لیے دونوں ممالک کو اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دیناچاہیئے تاکہ دونوں سوشلسٹ ممالک کو امن اور خوشحالی مل سکے ۔
گو ین شوان پھک نےچینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چین کی خصوصیت کے حامل سوشلزم کے نظریات کے طے کرنے اور شی جن پھنگ کو ایک بار پھر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔ ویت نام چین کے ساتھ روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی ویت نام کی بیرونی پالیسیوں کا ترجیحی انتخاب ہے ۔ ویت نام کو امید ہے کہ مستقبل میں چین کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، پیداوار کی صلاحیت، ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنا سکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY