چینی صدر کا اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو ویت نام کے شہر ڈانانگ میں منعقدہ اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے اہم خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں شی جن پھنگ نےکہا کہ ایشیا و بحرالکاہل کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیئے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ کھلے پن پر مبنی معیشت کی تعمیر کو مزید فروغ دیا جانا چاہیئے اور باہمی مفادات کی تکمیل کی جانی چاہیئے ۔جدیدیت پر مبنی اضافے کی جستجو کی جانی چاہیئے ۔باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیئے اور اقتصادی ترقی کی شراکت داری کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیئے تاکہ ترقی کے مفادات تمام عوام تک پہنچ سکیں ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پچھلے ماہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیس ویں قومی کانگریس بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہونگے جو اصلاحات کو جامع طور پر فروغ دینے اور ترقی کی قوت کو مسلسل مضبوط بنانے کا نیا راستہ ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ اگلے سال ہم اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کی چالیس ویں سالگرہ شاندار انداز سے منائیں گے۔ہم دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مزید فروغ دیں گے اور ترقی میں عوامی زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیں گے۔
شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ اگلے سال نومبر میں چین شنگھائی میں درآمدات کے پہلے بین الاقوامی میلہے کا اہتمام کرے گا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY