اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس گیارہ تاریخ کو ویت نام کے شہر ڈانانگ میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس کانفرنس سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا و بحرالکاہل کے مختلف فریقین کو مسلسل تخلیق کو فروغ دیتے ہوئے کھلے پن کو وسعت دینا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ شراکت داری پر مبنی ترقی کو فروغ دینا چاہیئے ۔
چینی صدر نے اسی دن منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ گزشتہ عرصے سے ایشیا و بحرالکاہل کی معیشت مستحکم طور پر اور نسبتاً تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے جو عالمی اقتصادی بحالی کے استحکام کے لیے مددگار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیا و بحراکاہل کا علاقہ کھلے پن کے ترقیاتی ماحول کا تحفظ کرتا رہا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس خطے میں باہمی رابطوں کے نئے شعبوں کا آغاز کیا گیا ہے جو ترقی کے لیے بڑی قوت متحرکہ فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزادی اور کھلے پن پر مبنی تجارت اور سرمایہ کاری کا تحفظ کیا جانا چاہیئے ۔
اس کانفرنس میں اپیک کی پچیسویں غیررسمی سربراہی کانفرنس کے اعلامیہ کا اجرا ہوا۔
اسی دن صبح شی جن پھنگ نے اپیک کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی اقتصادی صورتحال سے متعلق مذاکرات میں شرکت کی۔