شی جن پھنگ ایپک رہنماوں کے پچیسویں اجلاس میں شرکت اور ویت نام کے سرکاری دورے پر ڈا نانگ شہر پہنچ گئے 

0

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ جمعہ کے روز  ایپک رہنماوں کے پچیسویں اجلاس میں شرکت اور ویت نام کے سرکاری دورے پرڈا نانگ شہر  پہنچ گئے ۔ 
جناب شی نے ہوائی اڈے پر ایک تحریری بیان میں کہا کہ  چین اور ویت نام بہترین ہمسایہ ممالک ہیں ۔ دونوں ممالک کا سیاسی نظام  اور ترقی کی راہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور ویت نام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد  گزشتہ سڑسٹھ  برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون میں مضبوطی آتی رہی ہے ۔  موجودہ نئے تاریخی دور  میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے  فروغ سے عوام کے لیے حقیقی ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔  دونوں ممالک نے علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جناب شی نے مزید کہا کہ چین ویت نام کے ساتھ اپنے تعلقات کو  بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ویت نام کے رہنماوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کی سطح پر تعاون کے ساتھ ساتھ ، دوطرفہ تعلقات اور  مشترکہ دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر گہرا تبادلہ خیال کریں گے ۔روایتی دوستی کو مزید فروغ دیا جائے گا اور چین اور ویت نام کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعاون کے تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچانے کے لیے کوشش کی جائے گی ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here