چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع امکانات ہیں: چینی صدر شی جن پھنگ

0

نو تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ اور دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکہ کے تجارتی تبادلوں کی اختتامی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی ۔اور ان دونوں رہنماوں کی موجودگی میں توانائی ،مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تجارتی معاہدوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔چین کی وزارت تجارت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دستخط کیے گئے تعاون کے  معاہدوں کی کل مالیت دو کھرب ترپن ارب پچاس کروڑ  ڈالرزتک جاپہنچی ہے ۔یہ چین اور امریکہ یہاں تک کہ دنیا کے اقتصادی و تجارتی تعاون کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ  ہے۔
چین اور امریکہ کے تجارتی تبادلوں کی اختتامی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور یہ باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔سب سے بڑے ترقی پزیر ملک اور سب سے بڑے ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کی معیشت میں باہمی مفادات مقابلوں سے کہیں زیادہ ہوں گے۔چین امریکہ سے زرعی  اور توانائی مصنوعات کی درآمدات کو مثبت طور پر توسیع دینا چاہتا ہے۔اور امریکہ کے ساتھ  خدمات کی فراہمی  کی تجارت سے متعلق تعاون کو گہرائی تک پہنچانا چاہتا ہے۔امید ہے کہ امریکہ سول ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرے گا۔ہم چینی کاروباری اداروں کی  امریکہ میں سرمایہ کاری کی  مثبت طور پر  مسسلسل حوصلہ افزائی کریں گے۔اور امریکی کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کے دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو سے متعلق تعاون میں مثبت طور پر حصہ لینے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here