چین امریکہ تعلقات کا نیا باب متوقع ہے: چینی صدر شی جن پھنگ

0

نو تاریخ کی شام چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور   ان کی اہلیہ محترمہ پھن لی یوان نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور  ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ایک ضیافت  کا اہتمام کیا۔ صدر شی جن پنگ نے  ضیافت  کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ چین تاریخی نوعیت کی اہمیت کا حامل ہے۔باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ملک  اپنی اپنی  عوام اور پوری دنیا کے لئے بہت زیادہ  خدمات سر انجام  دے سکیں گے۔چین- امریکہ تعلقات کا نیا باب متوقع ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے۔ امریکی عوام چین کی قدیم تاریخ و ثقافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کا  تعاون چینی اور امریکی عوام کے لئے  فائدہ مند ہو گا اور دنیا کے لئے امن او ر خوشحالی لائے گا۔
صدر ٹرمپ کی خواہش پرضیافت کی تقریب  میں ایک ویڈیو چلائی گئی۔   مذکورہ ویڈیو میں صدر  ٹرمپ  کی نواسی نے چینی زبان میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی خیریت پوچھی، چینی گیت گایا  اور  شعر سنایا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here