اپیک کی پچیسویں غیر رسمی کانفرنس جلد ہی ویت نام میں منعقد ہوگی۔ چینی صدر شی جن پھنگ اس اجلاس میں شرکت ا ور ویت نام کا دورہ کریںگے۔ اس دورے سے قبل ویت نام کے اخبار “پیپلز” میں حال ہی میں چینی صدرکا “چین-ویت نام دوستی کا ایک نیا باب” کے عنوان پر ایک مضمون شائع ہوا – چینی صدر نے مضمون میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ کا جائزہ لیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملک خوشحالی کے راستے پر شانہ بشانہ گامزن ہونگے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپیک کی پچیسویں غیر رسمی سمٹ کے بارے میں توقعات اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔
چینی صدر نے اپنے مضمون میں کہا کہ چین اور ویت نام اچھے ہمسایہ، دوست ، کامریڈ ،اور ساتھی ہیں۔ یہ دوستی دونوں ملکوں کی پرانی نسل کے رہنماوں نے قائم کی ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام نے اپنے خون سے یہ دوستی بنائی ہے۔ اس کو ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی تعلقات کو مسلسل فروغ دینا، اپنے ملک کے امن و استحکام کو برقرار رکھنا ،اصلاحات کو گہرائی تک پہنچانا ،عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا، اپنے سوشلسٹ نصب العین کو آگے بڑھانا اور خطے کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔