چینی اور امریکی صدور  کی دونوں ممالک کے صنعت کاروں کے درمیان مذاکرات  کی اختتامی تقریب میں شرکت 

0

 چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو تاریخ کو بیجنگ میں چین امریکہ صنعت کاروں کے مذاکرات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ 
اس موقع پر جناب شی نے چین کی اقتصادی صورتحال اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چینی معیشت کا مستقبل روشن ہے اور اس وقت چینی معیشت اعلی معیار کی جانب آگے بڑھ رہی ہے ۔  چین کی معاشی ساخت بہتر  ہوتی جا رہی ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے  رواں سال کئی مرتبہ چین کی معاشی ترقی میں اضافے کی شرح کو بڑھایا ہے جس سے چینی معیشت پر ان کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات ہیں ۔ چین  امریکہ سے توانائی اور زرعی پیداواری مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے  جبکہ توقع ہے کہ امریکہ چین کو سول تیکنیکی  مصنوعات  برآمد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ میں سرمایہ کاری کے لئے چینی صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور دوسری جانب دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے منصوبوں میں شرکت کے لئے امریکی صنعتی  اور مالیاتی اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین  مضبوط تعاون کے حامل تعلقات رکھتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ اپنے اپنے ملک کی ترقی کے لئے فائدہ مند ہے ۔ امریکہ چین کے ساتھ مل کر اقتصادی و تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات کو بہتر  طور پر حل کیا جائے اور  دونوں ممالک کی خوشحالی  کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ صنعتی اور تجارتی شعبہ  ایک پل کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر سکے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here