چینی اور امریکی صدور کی میڈیا سے بات چیت

0

چین کے صدر شی جن پھںگ اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بیجنگ میں ہونے والے با ضابطہ مذاکرات کے بعد دونوں رہنماوں نے عظیم عوامی ہال میں

میڈیا سے بات چیت کی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ہم منصب کے چین کے سرکاری دورے کو کامیابی اور تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صدور کی ملاقات  میں چین۔امریکہ دو طرفہ تعلقات کی سمت اور مستقبل میں ان تعلقات کی ترقی کا ایک لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے۔ جناب شی نے کہا کہ دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور  مذاکرات اور مشاورت سےجوہری مسئلے کے حل کے لیے  اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ فریقین سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کریں گے۔ فریقین شمال مشرقی ایشیا میں

دیر پا قیام امن کے لیے دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY