چین کی بیرونی  تجارتی درآمدات اور برآمدات میں پندرہ اعشاریہ نو فیصد اضافہ

0

چین کے جنرل کسٹم ہاوس کی جانب سے آٹھ تاریخ کو  جاری کردہ اطلاعات سے  معلوم ہوا ہے کہ  رواں برس کے  پہلے دس  ماہ  میں چین کی  درآمدات و برآمدات کی  کل مالیت دو سو پچیس کھرب بیس ارب چینی یوان بنی ہے۔ یہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ  رواں  سال کے آغاز میں  بیرونی  تجارت کی مجموعی صورتحال  کے   تخمینے سے  بہتر ہے۔ اور اندازے کے مطابق رواں  سال کے آخری دو ماہ  میں غیر ملکی تجارت کا سازگار رجحان برقرار رکھا جائے گا۔
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز چین کی  بیرونی  تجارت کی صورتحال کی رپورٹ برائے  دو ہزار سترہ  جاری کی گئی۔ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے  کہ دو ہزار سولہ  میں چین کی درآمدات اور برآمدات میں  پہلے کمی اور بعد میں زیادہ اضافہ  دیکھنے میں آیا۔، تجارت میں مسلسل  استحکام  اور بہتر رجحان نظر آیا۔  پہلی سہ ماہی میں پچھلے سال کے مقابلے میں دو اعشاریہ چھ فیصد کی کمی  جبکہ چوتھِی سہ ماہی میں  تین اعشاریہ آٹھ فیصد  اضافہ ہوا۔اسی رجحان کے تحت  دو ہزار سترہ کی چوتھی سہ ماہی  میں درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافے کا امکان ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چوتھی سہ ماہی  میں چین کی  بیرونی  تجارت کی مستحکم اور بہتر ترقی کی مجموعی صورتحال تبدیل نہیں ہوگی۔ پورے سال کے لئے درآمدات اور برآمدات کے  مستحکم رہنے   کا  امکان ہے اور بہتر ترقی کے متوقع اہداف  حاصل ہو جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY