چین پاک اقتصادی راہداری کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے: چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان  ہوا چھون اینگ نےآٹھ تاریخ کو  بیجنگ میں ایک  پریس کانفرنس میں کہا کہ  چین-پاکستان اقتصادی راہداری  اقتصادی تعاون کی تجویز ہے جو تیسرے  فریق کے خلاف نہیں ہے اور  اس کا علاقائی حاکمیت کے تنازعات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے.
حال ہی میں روس میں تعینات  بھارت کے سفیر نے کہا کہ چین اور بھارت کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے  بارے میں باہمی مفاہمت  اور  اس مسئلے سے متعلق تنازعات کے بارے میں اتفاقِ رائے  کرنا چاہیے۔ اس بارے میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو پارٹی کے منشور میں شامل کیا ہے ۔ اس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی قیادت دی بیلٹ اینڈ روڈ کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔چین اس  معاملے  میں بھارت کی  سوچ اور تحفظات  کو سمجھتا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی  راہداری  اقتصادی تعاون کی تجویز ہے جو تیسرے  فریق کے خلاف نہیں ہے اور اس کا  علاقائی حاکمیت کے تنازعات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے.
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیٹو  کھلے پن اور  شراکت داری پر مبنی تعاون کا ڈھانچہ ہے۔ چین کو امید ہے کہ اس انیشیٹو  کو سمجھنے اور  تسلیم کرنے والے ممالک  کے ساتھ ملکر تعاون کیا جائیگا اور  مشترکہ ترقی و خوشحالی کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY