چین اور بنگلہ دیش کے فوٹو گرافرز  کی مشترکہ نمائش کا  بنگلہ دیش میں انعقاد

0

چین اور بنگلہ دیش کے فوٹو گرافرز کی  تصاویر  کی  مشترکہ نمائش سات تاریخ کو بنگلہ دیش کے قومی میوزیم  میں شروع ہوئی۔ اس نمائش کا اہتمام سی آر آئی کی بنگلہ سروس کر رہی ہے ۔ چین اور  بنگلہ دیش کے بہتر فوٹو گرافرز  نے نمائش میں شرکت کے لئے اپنی  چار سو تصاویر  کو  آن لائن بھیجا۔بنگلہ دیش کے قومی ٹی وی چینل سمیت دیگر  ذرائع  ابلاغ نے نمائش کی بھر پور  کوریج کی۔
بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات  حسن  الحق انو نے  نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حال ہی میں چینی حکومت نے  دو ہزار بیس تک ملک میں غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف طے کیا ہے۔  بنگلہ دیشی حکومت نے بھی  دو ہزار اکیس تک بنگلہ دیش  کی درمیانی آمدنی والے ملکوں کی فہرست میں شمولیت کا ہدف طے کیا ہے۔دونوں ملکوں کے اہداف یکساں   ہیں۔یہ نمائش دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافے کے لئے فائدہ مند ہے۔ سی آر آئی اور  بنگلہ دیش کے قومی ٹی وی کو  اس سلسلے میں پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY