چین اور  جرمنی کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک  بات چیت

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سات تاریخ کو ٹیلی فون پر جرمنی کی چانسلر محترمہ انجلا مرکل  کے ساتھ بات چیت کی۔
فریقین  نے گزشتہ ایک سال میں  باہمی تعلقات اور تعاون  میں نئی پیش رفت کو سراہا۔ جناب لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے رابطے اور  تبادلے بہت نتیجہ خیر ثابت ہوئے ۔فریقین  نے اہم بین الاقوامی امور پر  خوشگوار انداز میں  مفاہمت اور  تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین میں جرمنی سمیت دوسرے ملکوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری اور چینی فریقوں کے ساتھ تیکنیکی تعاون  کا خیر مقدم کرتی ہے ۔چینی حکومت تمام چینی اور غیرملکی اداروں کےساتھ یکساں  سلوک کرتی رہے گی  اور  مارکیٹ  میں  مساویانہ اور صاف و شفاف ماحول  فراہم کریگی۔
اس موقع  پر محترمہ مرکل نے کہا کہ جرمنی اور چین دو طرفہ تعلقات  کو فروغ دینے کے خواہاں  ہیں۔جرمنی چین کےساتھ اعلی سطح کے تبادلے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ جرمنی کو امید ہے کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان نئے دور  کی بات چیت کے لئے تیاریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں گی ۔  باہمی  اقتصادی و تجارتی تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جائیگا

SHARE

LEAVE A REPLY