بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے سات تاریخ کو بیجنگ میں ایک عالمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع رہا بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے تعاون کی مضبوطی اور بحری سلامتی کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات۔ چین اور فلپائن سمیت دیگر متعلقہ ممالک کے نمائندوں ،تھنک ٹینکس ،ماہرین اور اسکالرز سمیت تقریباً اسی افراد نے سیمینارمیں شرکت کی۔ شرکاءنے بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور تجاویز پیش کی گئی۔
چین کی بین الاقوامی اسٹریٹجک سوسائٹی کے نائب سربراہ زو نینگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے آس پاس ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے قریبی وابستہ ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین سے متعلق معاملات نہ صرف چین کے امن و استحکام ، ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہیں بلکہ دیگر ممالک کے بھی یہی مشترکہ اہداف ہیں۔ اگرچہ ہمیں مشترکہ چیلنجز اور پیچیدہ مشکلات کا سامنا ہے لیکن تعاون کے مواقع بدستور چیلنجزسے کہیں زیادہ ہیں۔ بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں امن و استحکام ، خوشحالی اور ترقی کا حصول مختلف ساحلی ممالک کی مشترکہ خواہش اورمشترکہ ذمہ داری ہے اور یہ ان ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتاہے۔