اپیک کی صنعتی و کاروباری سمٹ کے سلسلے میں ” شبِ چین” ایونٹ کا انعقاد

0

اپیک کی صنعتی و کاروباری سمٹ کے سلسلے میں “شبِ چین” نامی ایونٹ سات تاریخ کی شام ویت نام کے شہر شین کانگ میں منعقد ہوا۔ایک سو پچاس سے زائد  چینی اور غیرملکی سیاسی و تجارتی شخصیات نے اس  ایونٹ میں شرکت کی۔شرکاء  نے علاقائی اقتصادی یکجہتی کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کی  اپیل کی۔
چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو ون نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ بیس برسوں میں اپیک کے ارکان نے علاقائی یکجہتی کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ متعلقہ ملکوں کے درمیان ڈیوٹی ٹیکس کو پچاس فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ باہمی تجارت میں چار گنا اضافہ  ہوا  ہے۔اس سے مراد ہے کہ زیادہ ترقیاتی مواقعوں سے خطے کے عوام کو زیادہ مفادات حاصل ہو سکتے ہیں۔تاہم اس وقت دنیا کی  معیشت سست روی کا شکار ہے اور تجارتی تحفظ پسندی کا رجحان نمایاں  ہو رہا ہے۔ایشیا اور  بحرالکاہل کے ممالک عالمی معیشت کو فروغ دینے اور  پائدار ترقی کو عمل میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا پیک کے ارکان کو عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کا  تحفظ کرنا چاہیے، علاقائی اقتصادی یکجہتی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے اور  علاقائی تجارتی معاہدوں اور  آزادانہ تجارتی معاہدوں کے بارےمیں زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY