نئے عہد میں چین اور امریکہ کو ایک ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیئے: امریکہ میں چینی سفیر چھوئے تھیئن کھائی

0

امریکہ میں چین کے سفیرچھوئے تھیئن کھائی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہوں کی عنقریب ہونے والی ملاقات مستقبل میں چین۔امریکہ باہمی تعلقات کی ایک نئی سمت کا تعین کرئے گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نے نہ صرف چین کی ترقی کے لیے ایک بلیو پرنٹ تشکیل دیا ہے بلکہ امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے چین کے  تعلقات کے فروغ کے لیے بھی تاریخی موقع فراہم کیا ہے ۔ سفیر کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے قریبی وابستہ ہیں ۔ اس لیے چین کی پائیدار ترقی دنیا کے لیے استحکام فراہم کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی ترقی سے بین الاقوامی برادری کو  عالمی سطح پر درپیش مسائل کے حل میں اعتماد اور قوت مل سکے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ثابت قدمی سے پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ چین نے عالمی تعلقات کی نئی طرز اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کا نظریہ  پیش کیا ہے، جس نے چین – امریکہ تعلقات کے لیے ایک درست سمت فراہم کی ہے ۔ان نظریات کی بنیاد پر  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی گنجائش کافی وسیع ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here