چین کے صدر شی جن پھنگ کی کتاب چین کی طرز حکمرانی کی دوسر ی جِلد کی اشاعت

0

اشاعتی ادارے “فارن لینگوئج پریس” نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی کتاب چین کی طرزحکمرانی کی دوسر ی جِلد  چینی اور انگریزی زبان میں شائع کر دی گئی ہے ۔ ادارے کے مطابق کتاب کی دوسری جلد میں اٹھارہ اگست دو ہزار چودہ سے انتیس ستمبر دو ہزار سترہ  تک کے عرصے کے دوران جناب شی کے خطابات ، بات چیت ، ہدایات اور خطوط کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انتیس تصاویر  کو بھی دوسری جِلدمیں شائع کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق کتاب میں مضامین کو سترہ مختلف موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ  قارئین کی سہولت کے لیے چند ضروری تشریحات بھی شامل کی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر دو ہزارچودہ میں پہلی جِلد  کی اشاعت کے بعد صدر شی کی جانب سے سلسلہ وار نئے نظریات ، خیالات اور حکمت عملیاں پیش کی گئی ہیں۔ دوسری جِلد کی اشاعت سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ عالمی برادری چین کی ترقی کے نمونے ، خیالات اور سمت کو جان سکے گی۔اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب چین کی طرز حکمرانی  کی پہلی جِلد کی اکیس مختلف زبانوں میں دنیا کے ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور علاقوں میں چونسٹھ لاکھ بیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY