چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب دورہ چین کی توقع رکھتا ہے: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان 

0

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے منگل کے روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب دورہ چین کی توقع رکھتا ہے  تاکہ نئے عہد میں چین امریکہ تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم طور  پر آگے بڑھ سکیں ۔ 
چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ آٹھ سے دس تاریخ تک چین کا سرکاری دورہ کر ر ہے ہیں ۔ اس حوالے سے ہوا چھون اینگ نے کہا کہ عنقریب دونوں ممالک کے صدور کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ ، باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافے ،  چین امریکہ تعلقات کے فروغ اور ایشیا و بحرالکاحل سمیت پوری دنیا کے امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی  صحت مندانہ اور مستحکم  ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے اور  یہی عالمی برادری کی عمومی خواہش بھی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY