چین کے صدر شی جن پھنگ کی چینی افواج کو جنگی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی ہدایت

0

چین کے صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے جمعے کے روز  چینی افواج کو جنگی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ جناب شی نے کہا کہ مرکزی فوجی کمیشن کی قیادت میں مسلح افواج  کو  پارٹی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے نئے عہد میں اہم اہداف اور ذمہ داریوں کو سر انجام دینا چاہیے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ نئے عہد میں چین کے قومی نشاتہ ثانیہ کے خواب کی تکمیل کے لیے مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کی مضبوطی تزویراتی حمایت فراہم کرئے گی اور فتح حاصل کرنے کی صلاحیت قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے فوج پر زور دیا کہ قومی سلامتی کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور تمام شعبہ جات اور ہر زاویے سے فوجی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ جناب شی نے مشترکہ آپریشن کمانڈ نظام  کی بہتری پر زور دیا اور  کہا کہ جنگی منصوبہ بندی کے دوران جدت کے پہلو کو مد نظر رکھا جائے ۔ چینی صدر نے فوجی دستوں کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات کے عین مطابق فوجی دستوں کی تربیت کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here