چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے جمعے کے روز ایک اجلاس کے دوران اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ ملک میں پانی کے بقا اور آبی وسائل کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہیے۔ چینی
وزیر اعظم نے آبی وسائل کے تحفظ میں بنیادی ڈھانچے کو زراعت اور کسانوں کی بہتری کے لیے شعبہ رسد میں کی جانے والی ساختی اصلاحات کے لیے اہم قرار دیا ۔ جناب لی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کے باوجود ملک میں آبی وسائل کے تحفظ کے نیٹ ورک کو بہتر کیا جائے ، آفات کی روک تھام اور کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا کہ پانی کے تحفظ کے لیے غیر متوازن اور قلت آب سے متعلق مسائل دور کیے جائیں۔پانی کے تحفظ کے لیے ناکافی سہولیات کے باعث چین کو سیلابوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔