چینی ساختہ مسافر بردار طیارے سی نائن ون نائن نے جمعے کے روز تیسری آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔ پرواز کا دوارنیہ تین گھنٹے اڑتالیس منٹ رہا۔ طیارے نے شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور تین ہزار میٹر بلندی تک پہنچتے ہوئے کامیاب پرواز کی۔ 4,075 کلومیٹر کی معیاری حد کے ساتھ سی نائن ون نائن کا موازنہ دنیا کے جدید ترین مسافر بردار طیاروں ائیر بس تھری ٹو زیرو اور بوئنگ سیون تھری سیون سے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی جہاز ساز ادارے بوئنگ نے چینی منڈی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بوئنگ گلوبل سروسز گروپ کے نائب صدر برائے تجارتی خدمات مائیک فلیمنگ نے کہا کہ چین ایک مستحکم طاقت ہے اور ایشیا ایک ایسا خطہ ہے جہاں ہمیں مواقع دیکھنے چاہیے۔بوئنگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آئندہ بیس برسوں کے دوران چین کو 7,240 نئے جہازوں کی ضرورت ہے جس کی مجموعی مالیت 1.1 ٹریلین ڈالرز بنتی ہے۔ اس سے قبل مئی میں امریکی ادارے کی جانب سے چین کے بندرگاہی شہر چھوشون میں پہلے سمندرپار پیداواری یونٹ کی تعمیر کا آ غاز کیا گیا تھا جہاں مقبول ترین بوئنگ سیون تھری سیون مسافربردار جہاز تیار کیے جائیں گے۔