چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں مختلف شعبہ جات میں معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو

0

چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو لام چونگ یوئیٹ نگور نے جمعے کے روز کہا کہ ہانگ کانگ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں فنڈ ر کے حصول  اور بنیادی تنصیبات کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کر سکتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ ترقیاتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دہائیوں تک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اپنے عالمی تعاون کے مضبوط نظریے کی بدولت عالمگیر معاشی ترقی کا اہم محرک ہو گا۔ محترمہ لام نے مزید کہا کہ مذکورہ انیشیٹو مزید تجارت اور سرمایہ کاری کو راغب کرئے گا اور یہی موزوں وقت ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ ہم خیال نظریات کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے باعث دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ٹھوس  حقیقت میں تبدیل ہو جائے گا۔ محترمہ لام نے کہا کہ بنیادی تنصیبات کی ترقی مذکورہ انیشیٹو کا اہم نقطہ ہے اور اس ضمن میں ہانگ کانگ مشاورت ، منصوبہ بندی ، تعمیر ، ڈیزائن ، پروجیکٹ ڈویلپمنٹ ، انتظامی امور اور صلاحیتوں کی تعمیر  جیسے شعبہ جات میں بے حد معاونت فراہم کر سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY