چین کے ریڈ کراس کی جانب سے شام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی فراہمی 

0

 دو نومبر کو  چین کے ریڈ کراس نے   شام کے  اپنے پہلے دورے کو مکمل کیا ۔ ایک ہفتے میں چین کے ریڈ کراس کی بیرونی ممالک کے لیے امدادی ٹیم نے شام  کو بڑے موبائل ہسپتال اور ویکسین سمیت انسانی ہمدردی پر  مبنی امداد فراہم کی۔ معلوم ہوا ہے کہ چین کی طرف سے فراہم کردہ بڑے موبائل ہسپتال  کو  مختلف مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت بھی ہے۔ اس میں شامی شہریوں کےلیے بنیادی علاج، سرجری، جسمانی چیک اپ، بیماری کی تشخیص  اور  مریضو ں کی منتقلی سمیت  سہولیات دستیاب ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کے ریڈ کراس نے شام کو  پولیو سمیت  دیگر ویکسینیشن بھی فراہم کی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY