چینی صدر شی جن پھنگ ویت نام اور لاوس کا دورہ کریںگے

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت شی جن پھنگ دس تاریخ سے  ویت نام اور  لاوس کا دورہ کریںگے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی  کی انیسویں  قومی کانگریس کے بعد  جناب شی جن پھنگ کا  یہ  پہلا  بیرونی دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران جناب شی جن پھنگ ویت نام میں منعقد ہ  اپیک کی پچیسویں  غیر رسمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریںگے۔چین کی وزارت خارجہ نے تین تاریخ کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ جس میں نائب وزیر خارجہ لی باو تون نے  صدر شی کے مذکورہ دورے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ  اپیک کے  مذکورہ اجلاس میں جناب شی جن پھنگ اپیک کے صنعتی و کاروباری رہنماوں کی سمٹ میں شرکت ا ور خطاب کریںگے۔ صنعتی و کاروباری مشاورتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کریںگے اور  اپیک کی  غیر رسمی سمٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے اجلاسوں میں شرکت کریںگے۔ اس کے علاوہ چینی صدر سمٹ میں شریک  دیگر  ملکوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریںگے۔
جناب لی باو تون نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی  کی انیسویں  قومی کانگریس کے بعد  جناب شی جن پھنگ کا  دوسرے ملکوں کا یہ  پہلا دورہ ہوگا۔نئے عہد میں  ہم سایہ ملکوں کے ساتھ چینی حکومت کی مرتب کردہ نئی سفارتی پالیسیوں کے تحت یہ چین کی  ایک اہم سفارتی کاروائی ہے۔ویت نام اور  لاوس کے دورے کے دوران چینی صدر دونوں ملکوں کے رہنماوں کے ساتھ  باہمی تعاون کے فروغ ، اور  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے بارے میں تبادلہ خیال کریںگے  اور  دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا نیا فارمولا مرتب کریںگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY