مختلف ممالک کے سربراہوں اور جماعتوں کے رہنماوں کی شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد

0

مختلف ممالک کے سربراہوں اور پارٹیوں کے رہنماوں نے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کے تمام اراکین اور چینی عوام شی جن پھنگ کی عظیم رہنمائی کی صلاحیت کوبھر پور طریقے سے مانتے ہیں ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیئر مین امیت شاہ نے تہینتی پیغام میں کہا کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں بڑے ثمرات حاصل کئے گئے ہیں ۔ ان کو یقین ہے کہ موجودہ کانگریس میں طے کردہ پالیسیوں سے چین کو ترقی اور خوشحالی ملے گی ۔اوران سے عالمی امن اور ترقی کو بھی مدد ملے گی ۔
بھارتی قومی کانگریس پارٹی کی چیئر مین سونیا گاندھی نے اپنے پِیغام میں کہا کہ جناب شی جن پھنگ ایک بار پھر چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام ان پر بہت اعتماد اوران کی بڑی عزت کرتے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی قومی کانگریس پارٹی کی طرف سے شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق سیکرٹری جنرل، پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخواہ کے گورنر سمیت مختلف ممالک کے اعلی عہد یداروں نے بھی تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY