رواں سال پہلی تین سہ ماہیوں میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی مالیت میں پندرہ فیصد اضافہ

0

چین کی وزارت تجارت کے پریس ترجمان گاؤ فنگ نے دو نومبر کو کہا کہ رواں سال پہلی تین سہ ماہیوں میں چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی مالیت سات کھرب پچاسی ارب نوے کروڑ امریکی ڈالرز بنی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ فیصد سے زیادہ رہی۔ان علاقوں کے لیے روزگار کے دو لاکھ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
ترجمان گاؤ فونگ نے دو تاریخ کو ایک رسمی کانفرنس میں کہا کہ اس وقت تک چین کے صنعتی و تجارتی اداروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ چوبیس ممالک میں اقتصادی وتجارتی تعاون زونز کی تعمیر کو فروغ دیا ہے جس سے دو لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال پہلی تین سہ ماہیوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں چین کا براہ راست سرمایہ نو ارب ساٹھ کروڑ امریکی ڈالرز تھا جب کہ ان ممالک کی طرف سے چین میں اصل سرمایہ چار ارب چوبیس کروڑ امریکی ڈالرز رہا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سنگاپور سمیت ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بہتری کے مذاکرات کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ قراقرم ہائی وے کے دوسرے مرحلے اور کراچی تیزرفتارشاہراہ کا آغاز بھی ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں وزارت تجارت دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کے ثمرات کو مثبت طور پر عمل میں لائے گی اور کھلے پن کی نوعیت کی عالمی معیشت کو مشترکہ فروغ دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY