ماضی کے ساتھی، مفرور ملزم گو وین گوئی کے خلاف فوجداری اشغاثہ پیش کریں گے

0

یکم نومبر کو تاجر چھو لونگ نے بیجنگ میں میڈیا کو بتایا کہ وہ ریڈ وارنٹس کی فہرست میں شامل مفرور ملزم گو وین گوئی کے خلاف فوجداری استغاثہ پیش کریں گے۔انہوں نے امریکہ کے متعلقہ فریق سے گو وین گوئی کو چین واپس بھیجنے کی اپیل کی۔
چھو لونگ ،کئی سال تک گو وین گوئی کے شراکت دار رہے تھے جب دونوں کے درمیان تجارتی تنازعے کی وجہ سے تضادات پیدا ہوئے۔گو وین گوئی نے مختلف طریقوں سے چھو لونگ اور اس کے گھروالوں کو دھمکایا ۔دو ہزار دس سے چھو لونگ نے حقیقی نام سے گو وین گوئی کی طرف سے اس وقت کی وزارت قومی سلامتی کے نائب وزیر ماجیئن سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کر بڑی تعداد میں ریاستی ملکیت کے اثاثوں پر غیرقانونی قبضے کے جرائم کی رپورٹ دی۔
اکتیس مارچ دو ہزار گیارہ کو گو وین گوئی کے محافظ ،چین کی وزارت قومی سلامتی کے ایک اہلکار،صوبہ حہ بئی کے کچھ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد نے بیجنگ میں چھو لونگ کو زبردستی حراست میں لیا جس پر غیر قانونی بندوق رکھنے کا الزام لگایا گیا ۔ اپریل دو ہزار بارہ میں گو وین گوئی اورصوبہ حہ بئی کے اس وقت کے ایک عدالتی رہنما کی مداخلت میں صوبہ حہ بئی کی ایک عدالت نے چھو لونگ کے خلاف پندرہ سال کی سزائے قید اور تمام ذاتی جائیداد کو ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا۔دو ہزار سولہ کے بعد چین کی سپریم کورٹ چھو لونگ کے کیس کی دوبارہ تفتیش کرنے لگی اور رواں سال بارہ ستمبر کو چھو لونگ کو بے قصور قرار دیا گیا۔
بے قصور قرار دیئے جانے کے بعد چھو لونگ نے کہا کہ وہ گو وین گوئی کے خلاف فوجداری استغاثہ پیش کریں گے تاکہ اس کو قانونی سزا دی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here