چین کے نائب وزیراعظم اور سری لنکا کے وزیر خارجہ کی ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن اور نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے یکم نومبر کی سہ پہر بیجنگ میں سری لنکا کے وزیر خارجہ تلک جناکا ماراپانا سے ملاقات کی۔
جناب وانگ یانگ نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی ترقی پر انتہائی توجہ دیتا ہے اور سری لنکا کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اہم شراکت دار قرار دیتا ہے۔رواں سال چین اور سری لنکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا ساٹھواں سال ہے۔ اور ربڑ -چاول کی تجارت کے معاہدے پر دستخطوں کا پینسٹھواں سال ہے۔چین ،سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے شدہ مشترکہ مفادات ، ایمانداری و رواداری کے تصور اور پڑوسی ممالک سے قریبی اور دوستانہ تعلقات اور دوست بنانے کی پالیسی کو پورا کرتے ہوئے سری لنکا سمیت ترقی پزیر ممالک سے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
جناب ماراپانا نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر مبارک با د دی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا چین کو قریبی دوست اور ترقی کا ساتھی قرار دیتا ہے۔سری لنکا جغرافیائی مقام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اکیسویں صدی میں سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور بندر گاہ اور بنیادی تنصیبات سمیت شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سری لنکا اور چین کے درمیان تعلقات کے معیار کو بلند کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY