چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اکتیس اکتوبر کو بیجنگ میں چین کے دورے اور چین روس وزرائے اعظیم کی بائیسویں رسمی ملاقات کے لیے آنے والے اپنے روسی ہم منصب میڈویڈیف سے ملاقات کی ۔
دونوں وزرائے اعظم نے چین روس تعلقات کی خوب ترقی کو خراج تحسین پیش کیا۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر پیوتن نے کئی مرتبہ کامیاب ملاقاتیں یا ٹیلی فونک بات چیت کی جس سے باہمی تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد روسی وزیر اعظم چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیرملکی سربراہ ہیں جس سے چین اور روس کے قریبی اور اعلیٰ معیار کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین روس کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے پر تیار ہے۔وزرائے اعظم کی رسمی ملاقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نظام کے ذریعے چین روس تعلقات کو صحتمندانہ اور مستحکم طور پر فروغ دیا جائے گا۔
روسی وزیر اعظم میڈویڈیف نے کہا کہ روس اور چین کے مابین ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کے تعلقات اعلیٰ معیار کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دے گا۔