امید ہے کہ امریکی صدر کے دورہ چین سے چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مندانہ اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا: چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اکتیس اکتوبر کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے حوالے سے قریبی رابطے میں ہیں۔امید ہے کہ امریکی صدر کے اس دورے سے چین اور امریکہ باہمی تعلقات کی ترقی کے لیے مزید منصوبہ بندی کریں گے تاکہ چین امریکہ تعلقات مسلسل صحت مندانہ اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ امریکی عوام کی خواہش کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی مفادات سےبھی مطابقت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پھنگ نے چھنگ ہوا یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس اور مینجمنٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کے چینی اور غیرملکی اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ امریکی صدر کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔چین امریکہ کے ساتھ باہمی مفادات اور تشویش کا خیال رکھتے ہوئے اختلافات اور تضادات کو اچھی طرح حل کرنے پر تیار ہے تاکہ چین امریکہ تعاون کو فروغ دیا جائے اور باہمی مفادات کی تکمیل کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here