چین اور جنوبی کوریا کا باہمی تعلقات کے حوالے سے رابطہ

0

چین کی وزارت خارجہ کی اکتیس تاریخ کو جاری اطلاع کے مطابق چین اور جنوبی کوریا نے حال ہی میں مختلف ذرائع سے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے سمیت دیگر مسائل پر سفارتی رابطے کیے۔
فریقین نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے،ایٹمی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے اصول کی دوبارہ تصدیق کی اور اس مسئلے کے حل کے لیے تمام سفارتی طریقہ کار استعمال کرنے کا اعادہ کیا۔فریقین نے مزید رابطہ اور تعاون پر اتفاق کیا۔
جنوبی کوریا تھاڈ میزائل شکن نظام کے حوالے سے چین کے موقف اور تشویش کو سمجھتا ہے اور اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ تھاڈ نظام کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔چین نے اپنے ملک کی سلامتی کے لیے جنوبی کوریا میں تھاڈ نظام کی تنصیب کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے ۔فریقین نے دونوں افواج کے ذریعے تھاڈ نظام سے متعلق امور پر رابطہ کرنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here