شی جن پھنگ کی لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کی خصوصی ایلچی سے ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملک شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں لاؤس کی سیاسی جماعت لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بونگنان ووراچتھ کی خصوصی ایلچی،مرکزی کمیٹی کے خارجہ تعلقات کے کمیشن کی سربراہ سونتھون شایاچیک سے ملاقات کی۔
سونتھون شایا چیک نے لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جناب شی جن پھنگ کے نام مبارکباد کا خط اورپیغام پہنچایا ۔ بونگنان ووراچتھ نے اپنےپیغام میں جناب شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کادوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وہ لاؤس چین تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے جناب شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے۔
جناب شی جن پھنگ نے بونگنان وورا چتھ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہو چکا ہے جو نہ صرف چین بلکہ دنیا کے سوشلزم نیز بنی نوع انسان کی ترقی کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے چین ،لاؤس سمیت سوشلسٹ ممالک اپنی خصوصیات کے حامل ترقیاتی راستوں کی جستجو کر رہے ہیں اور نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں ۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور لاؤس کی دونوں پارٹیوں کو اپنے ملکوں کی تعمیر اور عالمی سوشلسٹ ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دینی چاہیئے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی نئی قیادت لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی کی قیادت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کو مسلسل فروغ دے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here