چین، کرغیزستان، ازبکستان کے درمیان بین الاقوامی زمینی کارگو کے آزمائشی سفر کی افتتاحی تقریب کا ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں انعقاد

0

چین، کرغیزستان، ازبکستان کے درمیان بین الاقوامی زمینی کارگو کے آزمائشی سفر کی افتتاحی تقریب تیس تاریخ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوئی۔
ازبکستان کے وزیر بیرونی تجارت ایلیور گانییف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی زمینی کارگو کا آزمائشی سفر تینوں ممالک کے درمیان نقل و حمل، لاجسٹکس تعاون اور بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں تعاون کے عمل میں ایک سنگ میل ہے جو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عملدرآمد،تینوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی ترقی،تعاون اور مشترکہ مفادا ت کے فروغ اور علاقائی عوام کی خوشحالی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
چین کی نقل و حمل کی وزارت کے ڈائریکٹر چھنگ پھنگ نے کہا کہ چین، کرغیزستان، ازبکستان کے درمیان بین الاقوامی زمینی کارگو کا آزمائشی سفر تینوں ممالک کے رہنماؤں کی شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر کے اتفاق رائے پر عملدرآمد،تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور علاقائی معیشت کی ترقی کے نئے طریقہ کار کے قیام کے لئے اہم قدم ہے۔
چین، کرغیزستان، ازبکستان کے درمیان بین الاقوامی زمینی کارگو کا روٹ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند سے کرغیزستان کی ریاست اوش سےگزرتے ہوئے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کاشغر تک ہے جس کی کل لمبائی نو سو کلومیٹر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY