شی جن پھنگ کی ویت نام کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ،چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نوین پھو رونگ کے خصوصی ایلچی ، مرکزی کمیٹی کے تحت خارجہ تعلقات کے کمشن کے سربراہ ہوانگ بن قوان سے ملاقات کی۔
ہوانگ بن قوان نے ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکر یٹری کی جانب سے جناب شی جن پھنگ کے نام مبارک باد کا خط اور پیغام پہنچایا ۔ نوین پھو رونگ نے اپنے پیغام میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کادوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر شی جن پھنگ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویت نام اور چین کے تعلقات میں مزید ترقی کے لیے جناب شی جن پھنگ کے ساتھ مشترکہ کوشش کریں گے۔
جناب شی جن پھنگ نےنوین پھو رونگ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کا سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوا ہے جب کہ ویت نام میں سوشلسٹ نصب العین بھی کلیدی مرحلے سے گزر رہا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ویت نام تعلقات کی ترقی کے لیے ہمیں اپنے مشن پر کاربند رہنا چاہیئے یعنی ہم دونوں پارٹیاں مشترکہ عقیدہ ایمان اور فرائض رکھتی ہیں۔دونوں پارٹیوں کو سوشلسٹ ممالک کی حکمران پارٹیوں کی حیثیت سے مزید بلند رویے اور مزید گہرائی تک چین ویت نام تعلقات کا جائزہ لینا چاہیئے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کو تشکیل دینی چاہیئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY