اٹھائیس تاریخ کو چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے ثقافتی وفد نے نیویارک میں مقامی ثقافتی اداروں ، تھنک ٹینکس کے ماہرین اور سمندر پار چینیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وفد کے سربراہ زو فونگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نے سنکیانگ کے مستقبل کے لیے مزید شاندار اور پختہ نقشہ بنایا ہے ۔
مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس تاریخ کو سنکیانگ کے ثقافتی وفد نے نیو یارک میں واقع چائنا انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔تبادلہ خیال کے دوران زو فونگ نے کہا کہ وفد کے اس دورے کا مقصد چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔زوفونگ نے کہا کہ حالیہ پانچ برسوں میں سنکیانگ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔عوامی زندگی کا معیار مسلسل بلند ہو رہا ہے۔سماجی فلاح و بہبود کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اقلیتی قوم کی زبان اور حروف کا بڑے پیمانے پر استعمال ہورہا ہے ۔ ثقافتی ورثہ کا موثر طور پر تحفظ کیا گیا ہے اور مذہبی آزادی کا بھی احترام کیا جاتا ہے۔
زوفونگ نے نشاندہی کی کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ نے سنکیانگ کو بے مثال ترقیاتی مواقع فراہم کیے ہیں جب کہ ابھی اختتام پذیر چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نے سنکیانگ کی ترقی کے لیے مزید شاندار منصوبہ تیار کیا ہے۔