سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے سے یوکرائن تک کارگو ٹرین روٹ کا باضابطہ آغاز

0

انتیس تاریخ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کےصدر مقام ارمچی میں ایک نئے ” چین -یورپ ” کارگو ٹرین روٹ کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اس روٹ کے ذریعے پہلی کارگو ٹرین ارمچی سے یوکرائن کے مشرقی شہر پولٹاوا کے لیے روانہ ہوئی۔ اس ٹرین پر تیل کی تلاش اور بورنگ کا سازوسامان لدا ہوا ہے۔یہ سنکیانگ کو یوکرائن سے ملانے والی پہلی کارگو ٹرین ہے۔معلومات کے مطابق مذکورہ ٹرین قازقستان اور روس سے گزرتے ہوئے یوکرائن کے شہر پولٹاوا تک پہنچے گی۔ اس نئے روٹ کے ذریعے دو ماہ سے زائد کا سمندری سفر اب صرف پندرہ دن میں طے ہوا کرے گا۔ دو ہزار سترہ کےاختتام تک سنکیانگ سے مجموعی طور پر سات سو چین-یورپ کارگو ٹرینز کی روانگی متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here