کلکتہ میں چین کے قونصل جنرل  کی جانب سے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

0

اٹھائیس تاریخ کو  کلکتہ میں چین کے قونصل جنرل  کی جانب سے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد  کیا گیا ۔ سیمینار میں مشرقی   بھارت  میں مقیم  سمندر پار چینی شامل ہوئے۔ 
اس موقع پر کلکتہ میں چین کےقونصل جنرل ما جان وو نے کہا کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں عالمی و ملکی صورت حال  اور گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا  گیا ہے ۔ اس کانگریس میں کہا گیا کہ چینی خصوصیت کا حامل سوشلزم  نئے عہد میں داخل ہوا ہے ۔ اور چینی سماج میں   خوشحال زندگی کے لیے عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور نامکمل ترقی کے درمیان تفاوت اہم مسئلہ ہے ۔اس کے علاوہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کے تاریخی مشن  کی  بھی تفصیلی  وضاحت کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کانگریس میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے   حامل سوشلسٹ نظریات کو  رہنما دستاویز قرار دیا گیا ہے اور ان کو چینی کمیو نسٹ پارٹی کے منشور میں شامل کیا گیا ہے ۔ کانگریس میں نئے عہد میں چین کی خصوصیت کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لیے چودہ نکاتی بنیادی اصولوں کو پیش کیا گیا ہے اور جامع طور پر اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر  کی تکمیل اور جامع طور پر چین کے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی  تعمیرکے نئے باب کے آغاز کے اہداف کو طے کیا گیا ہے اور اہداف کے حصول کے لیے  متعلقہ روڈ میپ  بھی بنایا گیا ے ۔ اس کے علاوہ نئے عہد میں چین کی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ معاشرے  اور چینی کمیو نسٹ پارٹی  کے فروغ کے  حوالے سے جامع اہداف طےکیے گئے ہیں ۔
شرکاء  نے  سیمینار کے انعقاد پر  کلکتہ میں موجود  چینی قونصل خانے کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیمینار  سے انہوں نے  چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو  صحیح معنوں میں سمجھا ہے ۔مستقبل میں وہ چین کی ترقی پر اور زیادہ توجہ دیں گے اور سمندر پار چینیوں کے اتحاد کے لیے مزید کام کریں گے ۔ اور چینی ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے اگلی نسل کی مدد کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ  اپنے  بھارتی دوستوں کی  چین کی سیاحت کی  حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو  اچھی طر ح جا ن سکیں اور  باہمی  تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY