چین اور بنگلہ دیش نے دو سو بیس کلومیٹر کی تیل پائپ لائن کی تعمیر کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

0

چین اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے نمائندوں نے انتیس تاریخ کو ڈھاکہ میں تیل پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے ایک فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کیے جس کے مطابق چین بنگلہ دیش کے لیے تیل پائپ لائن کی تعمیر کرے گا اور اس منصوبے کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرے گا۔یہ سمجھوتہ دی بیلٹ اینڈ روڈ اور بنگلہ دیش،چین، بھارت اور میانمار اقتصادی راہداری کے لیے بہت اہم ہے۔
مذکورہ سمجھوتے کے مطابق اس منصوبے میں سنگل پوائینٹ مورنگ سسٹم ، ٹینک کا علاقہ ،اسٹیشنز سمیت دیگر تنصیبات شامل ہونگی ۔دو سو بیس کلومیٹر لمبی سمندری و زمینی تیل پائپ لائن کی تعمیر بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔منصوبے کے تعمیراتی معاہدے کی کل مالیت پچپن کروڑ امریکی ڈالرز بنی ہے ۔ چین کا پیٹرولیم پائپ لائن بیورو مذکورہ پروجیکٹس کی تعمیر کرے گا۔ایکسپورٹ امپورٹ بنک آف چائںا اس منصوبے کے لیے ترجیحی قرض فراہم کرے گا۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر ما منگ چھیانگ اور بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ کے اقتصادی تعلقات کے بیورو کے مستقل سیکرٹری نے دونوں حکومتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے سے بنگلہ دیش میں پیٹرول کی ضروریات اور فراہمی میں عدم توازن کے حل میں مدد ملے گی۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY