ترکی کے وزیر خارجہ میولت کیوسوگلو نے اٹھائیس تاریخ کو کہا کہ ترکی چین کے ساتھ قدیم شاہراہ ریشم کے ازسرِ نو احیاء کا خواہشمند ہے۔
جناب کیوسوگلو نے کہا کہ چین ہر لحاظ سے ایک اہم ملک ہے۔ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور چین کے ساتھ قدیم شاہراہ ریشم کے احیاء کے لیے تیار ہیں۔معیشت ، سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔
یاد رہے کہ نومبر دو ہزار پندرہ میں چین اور ترکی نے دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو کے حوالے سے باہمی تعاون اور ” مڈل کوریڈور” (وسطی راہداری) کی تعمیر سے متعلق یاداشت پر دستخط کئے۔ اس یاداشت کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون کو بڑی حد تک وسعت ملی ہے۔