پچیس تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کا نو منتخب جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکبادی دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ رائے شماری کے نتائج سے شی جن پھنگ کے سیاسی وقار کی توثیق ہوئی ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ چین کی تیز رفتار معاشی و سماجی ترقی اور عالمی برادری میں چین کے مضبوط اثر و رسوخ کے حوالے سے شی جن پھنگ کی پالیسیوں کو وسیع اتفاق حاصل ہے ۔
پیوٹن نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے فیصلے سے چین ۔روس جامع تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعاون کے تعلقات کی مضبوطی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے علاقائی اور عالمی امور میں تعمیری تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کوشش کریں گے ۔