چین اور امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مثبت رابطہ کر رہے ہیں

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے چھبیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور امریکہ اقتصادی وتجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئیے مثبت رابطہ کر رہے ہیں۔
گاؤ فونگ نے انکشاف کیا کہ چین اور امریکہ دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مثبت رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے دورہ چین کےد وران امریکی وزیر تجارت بھی ایک وفد لے کر چین آئیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مثبت اور حقیقت پسندانہ نتائج برآمد ہونگے تاکہ چین امریکہ اقتصادی وتجارتی تعلقات صحت مندانہ اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔
گاؤ فونگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ دوطرفہ تجارتی مالیت شروع کے کئی ارب امریکی ڈالرز سے اس وقت پانچ کھرب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے ۔دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں اور فریقین کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات پر قابو پانا چاہیئے۔
اس کے علاوہ گاؤ فونگ نے کہا کہ چین مارکیٹ میں داخلے کی شرائط کو بڑی حد تک نرم بنائے گا اور غیرملکی تاجروں کے قانونی حقوق و مفادات کا ٹھوس تحفظ کرے گا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY