چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء ادارے کی نئی قیادت کے حوالے سے چینی اور غیرملکی شخصیات  کی مثبت توقعات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پہلے کل رکنی اجلاس میں شی جن پھنگ کی قیادت میں نئے مرکزی رہنماء ادارے کے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے نئَے اراکین کی چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر  پارٹی کے جنرل سیکرٹری  شی جن پھنگ نے آئندہ پانچ برسوں میں چین کی ترقی کی سمت کا تعین کیا اور پارٹی کی خدمات کے مقاصد کی وضاحت کی ۔ 
امریکی کوہن فنڈ کے چیرمین رابرٹ لاورنس کوہن نے شی جن پھنگ کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو بھر پور سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین کی  ترقی  توقعات سے بھری ہوئی ہے۔ 
ایک بڑی تعداد میں چینی اور غیر ملکی شخصیات نے چین کی آئندہ ترقی کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ اسرائیلی سرمایہ کاری گروپ اِنفینٹی گروپ کے سربراہ امیر گل ار نے اس امید کا اظہار کیا کہ شی کی جانب سے پیش کردہ  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے حوالے سے تصور ، عالمی برادری میں وسیع  پیمانے پر مقبول ہو گا ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  چین عالمی برادری میں مزید اہم کردار ادا کرے گا اورپورا  عالم اس سے مستفید ہو گا ۔ 
بیشتر چینی باشندوں کی  نظر میں جنرل سیکرٹری  شی جن پھنگ نے ان کی دلی  تمناوں کا اظہار کیا  ہے اور  مستقبل میں خوبصورت اور خوشحال زندگی کے حصول  کے  اعتماد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY