اقوام متحدہ کے دن کی مناسبت سے چین میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام

0

رواں برس اقوام متحدہ کے دن کو منانے کے لئے چوبیس تاریخ  کو بیجنگ میں خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ رواں سال اقوام متحدہ کے دن کا موضوع پائیدار ترقیاتی اہداف  پر عمل درآمد  ہے۔
چین میں تعینات اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نکولس روسلینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کے لئے حقیقی اقدامات کیے جانے چاہیے۔
جناب روسلینی نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر عمل درآمد کے لئے انتھک کوشش ایک مثال ہے۔ چین کی ملکی  ترقیاتی  منصوبہ بندی اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی سے ہم آہنگ ہے۔ اگر چین 2020 تک ملک بھر  غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف پورا کر لیتا ہے   تو اقوام متحدہ کے مقررہ ایجنڈ کےمطابق  دس برس قبل ہی  غربت کے خاتمے کے منزل کی تکمیل ہو گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here